سندھ ہائی کورٹ میں عامر لیاقت کے خلاف بغاوت کے مقدمے کیس کی سماعت

بدھ 26 اپریل 2017 23:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) سندھ ہائی کورٹ میںایم کیو ایم کے رہنمار عامر لیاقت کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمے کیس کی سماعت کی گئی۔سماعت کے دوران پولیس نے عامر لیاقت کے خلاف مقدمے کی رپورٹ جمع کرادی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا کہ بانی ایم کیو ایم کے بایئس اگست کو پاکستان کے خلاف نعرے لگائے۔بانی ایم کیو ایم نے میڈیا ہائوسز پر حملے کا حکم دیا۔عامر لیاقت اور دیگر ایم کیو ایم رہنمائوں نے بانی ایم کیو ایم کے حکم پر عمل درآمد کیا۔عامر لیاقت ، فاروق ستار ، خواجہ اظہار اور دیگر کے خلاف تفتیش جاری ہی۔عدالت نے وکلا کی عدم حاضری پر عامر لیاقت کی درخواست کء سماعت ملتوی کردی۔