عدالت میں فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کرپشن کیس کی سماعت

بدھ 26 اپریل 2017 23:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) احتساب عدالت میں فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی میں کروڑوں روپے کرپشن کیس کی سماعت کی گئی۔سابق چیئرمین فشر مین کوآپرٹیوسوسائٹی نثار مورائی اور وائس چیرمین سلطان قمر صدیقی پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران نیب نے موقف دیا کہ ملزموں نے فشر میں کوآپریٹو سوسائٹی میں اختیارات ناجائز استعمال کیا اور کرپشن کی۔عدالت نے ملزموں کو ریفرنس کی نقول فراہم کردیں۔عدالت نے کہا کہ نثار مورائی اور سلطان قمر صدیقی پر بارہ مئی کو فرد عائد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :