سندھ ہائیکورٹ میں گٹکے مین پوری پر پابندی کی درخواست کی سماعت

بدھ 26 اپریل 2017 23:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) سندھ ہائیکورٹ میں گٹکے مین پوری پر پابندی کی درخواست کی سماعت کی گئی۔سماعت کے دوران پولیس نے صوبے بھر میں کیئے جانے والے اقدامات کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی،رپورٹ میں بتایا گیا کہ میر پور خاص میں گٹکے مین پوری کی تیاری و فروخت کے الزام میں 404 مقدمات درج کیے۔

(جاری ہے)

کراچی شرقی میں 60 مقدمات درج ہوئی.110 ملزمان گرفتار ہوئے۔ جنوبی میں 37 مقدمات کا اندراج عمل میں آیا۔سانگھڑ میں 26 مقدمات درج ہوئے۔آئی جی سندھ نے صوبے کے تمام ایس ایس پیز کو گٹکا مافیا کے خلاف سخت اقدامات کا حکم دیدیا گیا۔عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔