حکومت نے بجلی کے بعد پانی اور گیس کی قلت کا ڈرامہ شروع کردیا ہے،پاسبان

بدھ 26 اپریل 2017 23:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سیف الاسلام بخاری نے کہا ہے کہ حکمرانوں اور اداروں نے بجلی کے بعد پانی اور گیس کی قلت کا ڈرامہ شروع کردیا ہے ۔ عوام کو لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے ورنہ پاسبان اور پیاسے عوام ایک تاریخی احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔

پیاسے عوام حکومتی ایوانوں کے اندرہونگے اور حکمران چھپنے کیلئے جگہ تلاش کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ عوام کو مسائل کے انبار میں الجھا کر حکمران اپنے اورماتحت اداروں کے کرپشن کو ذیادہ عرصہ تک نہیں چھپا سکتے ۔ حکمرانوں کی دیکھا دیکھی واٹر بورڈ کے وال مین بھی کرپشن کرنے لگے ہیں ۔ وہ گذشتہ روز گڈاپ ٹائون سرجانی کے علاقے یارو گوٹھ کے دورے کے موقع پر پاسبان یاروگوٹھ کے ذمہ داران ،ورکرز اور علاقہ مکینوں سے ملاقات میں ان کی شکایات سنتے ہوئے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

پاسبان رہنمائوں کو علاقہ مکینوں نے بتایا کہ یاروگوٹھ میں تقریباً5ہزار گھر ہیں اور پانی کی فراہمی کیلئے فی گھر 150روپے بھتہ وصول کیا جاتا ہے اور بھتہ نہ ملنے پر وال مین بھتہ مافیا کے ساتھ مل کر پانی کی لائنیںتوڑ دیتے ہیں اور علاقہ مکینوں کو زور زبردستی بھتہ دینے پر مجبور کیا جاتا ہے ۔ یارو گوٹھ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں K-3کی لائن سے پانی کی لائن دی گئی ہے مگر بھتہ وال مین معشوق بھتہ مافیا کے ساتھ ملکر اس لائن پراس طرح قابض ہے کہ جیسے پانی کی لائنیںا س کی ذاتی ملکیت ہیں ۔

پاسبان رہنمائوں نے یارو گوٹھ کے مکینوں کو یقین دہانی کرائی کہ اگر بھتہ مافیا کے خلاف کاروائی اور لائنوں کے ذریعے پانی فراہم نہ کیا گیا تو یاروگوٹھ کے عوام احتجاج کیلئے تیار ہوجائیں اور پہلے مرحلے میں واٹر بوڑد کی اعلیٰ انتظامیہ اور اس کے بعد حکومتی ایوانوں کے گھیرائو کی حکمت عملی مرتب کریںگے اور عوام کو پانی کی فراہمی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :