گدھوں کی 4 ہزار کھالیں کراچی سے چین لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، خاتون اور غیر ملکی سمیت 7 افراد گرفتار

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اپریل 2017 21:37

گدھوں کی 4 ہزار کھالیں کراچی سے چین لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اپریل2017ء) گدھوں کی 4 ہزار کھالیں کراچی سے چین لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گدھوں کی 4 ہزار کھالیں غیر قانونی طریقے سے چین لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے فراہم کردہ مزید تفصیلات کے مطابق 4 ہزار گدھوں کی کھالیں 592 بوروں میں بھری گئی تھیں۔ پولیس نے کاروائی کے دوران گدھوں کی کھالیں سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گینگ میں شامل نہ صرف ایک خاتون بلکہ ایک غیر ملکی سمیت 7 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :