اٹک, قتل کے مقدمے کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے ملزم کو بری کر دیا

بدھ 26 اپریل 2017 23:23

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) فتح جنگ قتل کے مقدمے کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے ملزم کو بری کر دیا ملزم کی طرف سے مقدمے کی پیروی معروف قانون دان ملک سعید اعوان ایڈووکیٹ اور مدعی کی طرف سے عبدالفرید ایڈووکیٹ نے کی تھانہ نیو ایئر پورٹ کے علاقے کنیال گائوں کے قریب واقع بھٹے پر کام کرنے والے مزدور عنایت کو کچھ عرصہ قبل ثاقب خان وغیرہ نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس پر ایڈیشنل سیشن جج شاہد ضمیر کی عدالت میں مقدمے کی سماعت ہوئی عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد ناکافی شواہد کی روشنی میں ملزم ثاقب خان کو بری کرنے کا حکم جاری کر دیا ملزم کی طرف سے مقدمے کی پیروی معروف قانون دان ملک سعید اعوان ایڈووکیٹ جبکہ مدعی کی طرف سے ملک عبدالفرید ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیئے ۔

متعلقہ عنوان :