اٹک,قتل یا خود کشی ، قتل ہونے والی خاتون کے کا معمہ حل نہ ہو سکا

بدھ 26 اپریل 2017 23:23

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) قتل یا خود کشی ،ایک ہفتہ قبل قتل ہونے والی خاتون کے قتل کا معمہ حل نہ ہو سکا خاتون کی جانب سے عدالت میں دائر کئے گئے خلع کے مقدمے میں خاتون نے اپنے شوہر اور مدعی مقدمہ کے بارے میں کہا کہ اس نے خاتون کو زبانی طلاق دے دی تھی اس کا رویہ انتہائی ظالمانہ تھا اور وہ اس کے ساتھ رہنے کی بجائے موت کو ترجیح دے گی مبینہ طور پر قتل ہونے والی خاتون غزالہ کے شوہر نے پنجاب پولیس کے اے ایس آئی محمد شبیر اور صحافی واجد علی شاہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے دونوں اس پولیس ریمانڈ میں ہیںاس حوالے سے ابھی تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی اور خاتون قتل کیس ابھی تک معمہ بنا ہوا ہے آیا یہ قتل ہے یا خود کشی ،پولیس انوسٹی گیشن سیل تحقیقات میں مصروف ہے مقتولہ خاتون غزالہ نے فیملی کورٹ فتح جنگ میں 13فروری 2017کو مقدمہ دائر کیا تھا جس میں مقتولہ نے اپنے شوہر عظمت کی طرف سے زبانی طلاق دینے کے علاوہ اس کے ساتھ رہنے کی بجائے موت کو ترجیح دینے کی بات کی تھی تاہم ابھی حقائق سامنے آنا باقی ہیں کہ یہ کیس قتل کا ہے ۔

متعلقہ عنوان :