اٹک, میونسپل کمیٹی کے منتخب ممبران شہریوں کی توقعات پر پورے نہیں اترے شہری پہلے سے زیادہ کہیں مسائل و مشکلات کا شکار شہری سراپا احتجاج

بدھ 26 اپریل 2017 23:23

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) بلدیاتی نظام میونسپل کمیٹی کے منتخب ممبران شہریوں کی توقعات پر پورے نہیں اترے شہری پہلے سے زیادہ کہیں مسائل و مشکلات کا شکار ،میونسپل کمیٹی کے اجلاس میں عوامی مسائل کی بجائے ذاتی اختلافات پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے اپوزیشن بھی جاندار کردار ادا کرنے میں ناکام ،نوجوان قیادت سے شہری مایوس ،تفصیلات کے مطابق نئے نظام کے تحت شہر کے لوگوں نے میونسپل کمیٹی کے امیدواروں میں زیادہ تر پڑھے لکھے اور نوجوانوں کو کونسلر منتخب کیا اور شہریوں نے ان سے بہت سے امیدیں وابستہ کر لیں لیکن پہلے دن سے اب تک حکومتی اور اپوزیشن ارکان اجلاس میں شہریوں کے دیرینہ مسائل جن میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،غیر قانونی تجاوزات ،ٹریفک کے گھمبیر مسائل ،صفائی ،گلیوں نالیوں کی تعمیر ،سٹریٹ لائٹس ،تفریج کے مواقع ،گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ ،شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات ،جگہ جگہ غیرقانونی ٹرانسپورٹ ،اور چنگ چی رکشوں کے اڈے عوام کیلئے وبال جان بنے ہوئے لیکن نوجوان اور پڑھے لکھے کونسلر ہر اجلاس میں شہریوں کے مسائل پر توجہ دینے کی بجائے ذاتی اختلافات کو اچھالنے میں مصروف عمل رہتے ہیں کسی اجلاس میں بھی اپوزیشن کے کونسلروں نے بھی عوام کے ان مسائل پر توجہ دینے کی زحمت نہیں کی کونسلروں کی مایوس کن کارکردگی پر شہری سراپا احتجاج ہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوتس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :