اٹک,ٹول ٹیکس ادا نہ کر نے کا شاخسانہ دو افراد زخمی

بدھ 26 اپریل 2017 23:23

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) ٹول ٹیکس ادا نہ کر نے کا شاخسانہ دو افراد زخمی ملزمان فرار تفصیلات کے مطابق نتو بر حسین ولد منظور حسین ساکن رکھانوالا ساہیوال سر گو دھا نے تحریر ی درخواست دی کہ میںغازی انٹر چینچ پر ڈیوٹی کر تا ہوں کار نمبر EH766 آئی ٹول پلازہ اد ا نہیں تو میں نے آواز دی اس نے گاڑی روک لی میں پاس گیا تو ڈرائیور سے پو چھا کہ ٹال کیو ں نہیں دیا اس نے بو لا ETAG لگا ہوا ہے میں نے کہاکہ بجلی نہیں ہے تو اس نے کہا کہ یہ آپ کا مسئلہ ہے میرا نہیں میں نے کہا کہ آپ روک کر بتا دیتے تو کو ئی مسئلہ نہیں تھا گاڑی آگے کر کے مجھے دھمکی دی کہ میں تمہیں سبق سکھا تا ہوں اسی دوران وہ دونوں نیچے اتر ے اپنے پستول نکا لے اور لوڈ کیئے اور میری چھائی پر رکھ کر فائر کر نے کی ہمت کی تو پھر امتیازگلزار ولد گلزار آیا تو انہو ں نے پستول اس کے منہ پر ما را جس سے دونوں زخمی ہو ئے ہونٹ اور ماتھے پر چو ٹ آئی EH766 کے ڈرائیور کا نام یاسر عرفات ولد شیر زمان سکنہ حیات آباد معلوم ہوا امتیاز زخمی اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر سخت زبانی کی ۔

متعلقہ عنوان :