Live Updates

عمران خان پانامہ حکومت کی طرف سے 10 ارب کی پیشکش پر ڈٹ گئے

شہباز شریف کے قریبی دوست کی طر ف سے پیشکش دوبئی میں کی گئی تھی ، اس شخص کا نام بتا دیا تو وہ پھنس جائے گا، بیان

بدھ 26 اپریل 2017 23:20

عمران خان پانامہ حکومت کی طرف سے 10 ارب کی پیشکش پر ڈٹ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پانامہ معاملے پر خاموشی اختیار کرنے کیلئے حکومت کی طرف سے 10 ارب روپے کی پیشکش پر ڈٹ گئے ہیں اور کہا ہے اگر میں نے 10 ارب روپے کی آفر لے کر آنے والے شخص کا نام بتا دیا تو وہ پھنس جائے گا۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ یہ پیشکش دوبئی میں کی گئی تھی اور دو ہفتے پہلے شہباز شریف کے قریبی دوست یہ پیشکش لے کر آئے تھے۔

اورپیشکش دینے والے نے بھی اس رقم میں سے اپنا حصہ وصول کرنا تھا۔ دوسری طرف حکومت نے عمران کے خلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے پانی لیگل ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے تاکہ عمران خان کے خلاف جلد کیس دائر کیا جسکے۔ تحریک انصاف کے راہنماء اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے بھی عمران خان کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات بالکل سچ ہے کہ عمران خان کو پانامہ کیس میں خاموش رہنے کیلئے دس ارب روپے کی رقم کی پیشکش کی گئی تھی اور شریف فیملی اس وارداتوں کی عادی ہے۔

(جاری ہے)

ماضی میں نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے بھی فنڈ لیئے اور پیپلزپارٹی کی قیادت نے اس کی تصدیق کی تھی اس کے بعد اصغر خان کیس میں بھی مرکزی کردار نواز شریف ہی ہیں اور آئی ایس آئی سے رقوم لے کر عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا اور پھر محترمہ بے نظیر بھٹو اور ان کے شوہر کو نااہل قرار دینے کیلئے ججوں کو ٹیلی فون بھی کئے اور پوری قوم نے وہ ٹیپس بھی سنی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا طرز سیاست ہمیشہ سے اسی طرح کی ڈیلز کے گرد گھومتا رہا ہے۔ (عابد شاہ)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات