مریدکے،مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ سیشہری کو زخمی کردیا، چھ لاکھ روپے لیکرفرار

بدھ 26 اپریل 2017 23:19

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) تین مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ہمشیرہ کے حج کے لیے بنک سے رقم نکلوا کرنکلنے والے شہری کو فائرنگ سے زخمی کرنے کے بعد چھ لاکھ روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے۔ بنک مینجر نے کھاتہ داروں سے متعدد وارداتوں کے با وجود سیکورٹی کیمروں کو رخ گیٹ کی طرف نہ کیا۔ پولیس کی معمول کی پوچھ گیچھ کے بعد واپس روانہ ہو گئی۔

بتایا گیا ہے کہ کالا شاہ کاکو کا رہائشی یوسف نامی شخص اپنی ہمشیرہ کے حج کے لیے حبیب بنک کی مریدکے برانچ سے 6لاکھ روپے کی رقم کیش کروا کر باہر نکلا اور بنک کے سامنے جی ٹی روڈ پر کھڑی اپنی کار میں سوار ہونے ہی لگا تھا کہ اسی دوران ہنڈا125موٹر سائیکل پر سوار منہ پر رومال لپیٹے تین ڈاکوؤںنے اسے فائر نگ کرکے زخمی کرنے کے بعد رقم چھین لی اور اطمینان سے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

مقامی افراد نے زخمی شہری کو ہسپتال پہنچایا۔ اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور بنک انتظامیہ سے معلومات حاصل کرنے کے بعد واپس لوٹ گئی۔ مقامی افراد کے مطابق چند روز قبل بنک کے گیٹ کے سامنے سے ایک کھاتہ دار کی موٹر سائیکل چوری ہوئی جبکہ ایک لاکھ چالیس ہزار روپے جمع کروانے کے لیے آنے والی ان پڑھ خاتون کے کھاتے میں ایک لاکھ چودہ ہزار روپے کی رقم جمع کرکے باقی رقم ہتھیا لی گئی مگر نا اہل مینجر نے کھاتہ داروں کی مدد کرنے کے بجائے انہیں اکاؤنٹ بند کرنے کا مشورہ دے کر اپنی ذمہ داری پوری کر لی۔

بنک انتظامیہ نے کھاتہ داروں کی حفاظت کے لیے بنک کے باہر کوئی سکیورٹی کیمرہ بھی نصب نہیں کیا جس کے باعث بنک کے سامنے سے موٹر سائیکلوں وغیرہ کی چوری معمول کا حصہ بن چکی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ڈکیتی کی واردات کا کھوج لگانے کے لیے بنک برانچ کے مینجر کو بھی شامل تفتیش کیا جائے تا کہ کھاتہ داروں کے مال اور اشیاء کو مزید نقصان ہونے سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :