Live Updates

10 ارب روپے کی پیش کش شریف خاندان اور میرے مشترکہ دوست کے ذریعے کی گئی، نام نہیں بتا سکتا ورنہ پیش کش کرنے والا شخص پھنس جائے گا: عمران خان

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اپریل 2017 21:18

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اپریل2017ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ 10 ارب روپے کی پیش کش شریف خاندان اور میرے مشترکہ دوست کے ذریعے کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پاناما کیس کے معاملے سے پیچھے ہٹنے کیلئے انہیں شریف خاندان اور ن کے مشترکہ دوست کے ذریعے 10 ارب روپے کی پیش کش کی گئی۔

(جاری ہے)

انہیں 10 ارب روپے کی پیش کش کے متعلق ان کے دوست نے 2 ہفتے قبل بتایا۔ ان کے دوست نے انہیں بتایا کہ ان سے کافی عرصہ قبل درخواست کی گئی تھی کہ عمران خان کو پاناما کیس سے پیچھے ہٹانے کیلئے یہ پیش کش کی جائے۔ تاہم چونکہ وہ جانتے تھے کہ عمران خان یہ پیش کش قبول نہیں کریں گے اسی لیے انہوں نے اس پیش کش کا پہلے ذکر نہیں کیا۔ عمران خان کا کہنا ہے وہ انہیں 10 ارب روپے کی پیش کش کرنے والے شخص کا نام نہیں بتا سکتے ورنہ پیش کش کرنے والا شخص مصیبت میں پھنس جائے گا۔ عمران خان نے مزید کیا کہا ہے؟ ملاحظہ کیجیے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :