لاڑکانہ پولیس نے دو ماہ کے دوران 11 جرائم پیشہ گینس کو برسٹ کرنے سمیت 65 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا

بدھ 26 اپریل 2017 23:15

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) ایس ایس پی لاڑکانہ عمر طفیل نے کہا ہے کہ لاڑکانہ پولیس کی جانب سے دو ماہ کے دوران 11 جرائم پیشہ گینس کو برسٹ کرنے سمیت 65 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے 21 موٹرسائکلیں، ایک کار، دو رائفلیں، 30 پسٹل، 8 شاٹ گن اور 40 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ لاڑکانہ شہر کے اندر سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کے لیے 250 سے زائد وائرلیس کیمرے نصب کیے جائیں گے جن سے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے تھانوں کی حالت غیر تسلی بخش ہے تاہم فنڈز کی فراہمی اور تھانوں کی دوبارہ تعمیر کے لیے متعلقہ حکام تحریری طور پر لکھا گیا ہے اور تمام جلد ان تھانوں کی حالت بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 30 اپریل سے لاڑکانہ پولیس کی جانب سے فینشی شیشے لگوانے اور کم عمر میں چنگچی چلانے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شادی ہال کے باہر گاڑیاں کھڑے کرنے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :