تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے زیرانتظام گیارہویں اور بارہویں جماعت کے کے سالاہ امتحانات جاری

بدھ 26 اپریل 2017 23:15

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے زیرانتظام گیارہویں اور بارہویں جماعت کے کے سالاہ امتحانات جاری ہیں جہاں بدھ کے روز بارہویں جماعت کے سندھی کا پرچہ لیا گیا، دوران پرچہ امیدواروں موبائل فون اور نقل کے دیگر موارد کے ذریعے امتحانی مراکز میں کھلے عام نقل کرنے میں مصروف دکھائی دیئے اور امتحانی مراکز کے باہر بھی امیدواروں کے رشتہ داروں اور مددگاروں کی رش رہی جو چند پیسوں کے عیوض چپڑاسی کے ذریعے کاپی کا مواد امتحانی سینٹرز میں پہنچاتے رہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تعلیمی بورڈ کی ٹیموں نے ضلع کے مختلف امتحانی سینٹرز کا دورہ کرتے ہوئے 62 امیدواروں کو کاپی کرتے ہوئے اور 17 جعلی امیدواروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا جن سے موبائل فون اور پرچے ضبط کرکے انہیں امتحانی مراکز سے باہر نکال دیا گیا۔