پاناماکیس فیصلے میں وزیراعظم کو ایک مافیا کے سرغنہ سے تشبیہ دیناانتہائی نامناسب ہے‘عاصمہ جہانگیر

پانامافیصلے کے بعد کرپشن تحریک چلانے کے دعویدار بتائیں اگر یہ کرپشن کے خلاف تحریک ہے تو آمروں کے دور میں کیوں شروع نہیں کی گئی‘گفتگو

بدھ 26 اپریل 2017 23:10

پاناماکیس فیصلے میں وزیراعظم کو ایک مافیا کے سرغنہ سے تشبیہ دیناانتہائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) سپریم کورٹ بارکی رکن عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ پاناماکیس فیصلے میں وزیراعظم کو ایک مافیا کے سرغنہ سے تشبیہ دیناانتہائی نامناسب ہے‘ میں ججز جس حد تک جا سکتے تھے وہ گئے ہیں‘پانامافیصلے کے بعد کرپشن تحریک چلانے کے دعویدار بتائیں اگر یہ کرپشن کے خلاف تحریک ہے تو آمروں کے دور میں کیوں شروع نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ بارمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ پانچوں ججوں نے قانون کے اندر رہ کر فیصلہ دینا تھا مگر مایوسی ہوئی۔وکلا کسی سیاسی جماعت کی ٹیم نہیں جو کسی کاایجنڈاآگے بڑھائیں ،پانامافیصلے کے بعد کرپشن تحریک چلانے کے دعویدار بتائیں اگر یہ کرپشن کے خلاف تحریک ہے تو آمروں کے دور میں کیوں شروع نہیں کی گئی،عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ یہ کرپشن کے خلاف تحریک ہے یا اس تحریک کا سہارا لے کروزیراعظم کوہٹانا چاہتے ہیں،وکلاپاناما فیصلے کو پڑھے بغیر تبصرہ نہ کریں،اگر وکلاتحریک چلانا چاہتے ہیں تو شوق پورا کر لیں۔

متعلقہ عنوان :