جمہوریت بچانا ہے تو نواز شریف کو استعفیٰ دینا پڑے گا ، سیدمراد علی شاہ

نواز شریف ایم این اے بننے کے اہل بھی نہیں رہے ،یکم مئی کو نشتر پارک میں جلسہ کیا جائیگا، وزیراعلیٰ سندھ قائد اعظم کو بتانا چاہتے ہیں جس ملک کو آ پ نے بنایا تھا اس کی کرسی پر آج چور بیٹھے ہیں، نواز شریف نے پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کردیا ، نثار کھوسو اب ججوں نے بھی شریفوں کو شریف نہیں کہا ہے، پیپلز پارٹی کے تحتگونوازگو تحریک کے سلسلے میں مزار قائد وی آئی پی گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے سے خطاب قائد کے اس مزار سے وقت کے ناہل حکمرا ن نواز شریف کے لئے عوام کا سمندر اسلام کو پیغام دے رہا ہے کہ اب گلی گلی اور نگر نگر عوام اٹھ کھڑی ہے، سینیٹر اعجاز دھامرہ کچھ لوگ ملک کے اداروں کو مفلوج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ اداروں اور ایوانوں کو کچھ نہیں سمجھتے ، سینیٹر شیریں رحمان و دیگر رہنمائوں کا خطاب

بدھ 26 اپریل 2017 23:05

جمہوریت بچانا ہے تو نواز شریف کو استعفیٰ دینا پڑے گا ، سیدمراد علی شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگر جمہوریت کو بچانا ہے تو نواز شریف کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔اب نواز شریف ایم این اے بننے کے اہل بھی نہیں رہے ہیں۔جب تک وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دیں گے مسائل حل نہیں ہونگے ۔پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ یکم مئی کو نشتر پار ک میں جلسہ کیا جائے گا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ قائد اعظم کو بتانا چاہتے ہیں کہ جس ملک کو آ پ نے بنایا تھا اس کی کرسی پر آج چور بیٹھے ہیں۔ نواز شریف نے پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کر دیا ہے ۔اب ججوں نے بھی شریفوں کو شریف نہیں کہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پیپلز پارٹی کے تحت بدھ کوگونوازگو تحریک کے سلسلے میں مزار قائد وی آئی پی گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو ، سینیٹر شیری رحمن ،سینیٹر عاجز دھامرا اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اسٹیج فرائض سینیٹر سعید غنی نے انجام دئیے اس موقع پر پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو،پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی،ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا،راشد ربانی ،اقبال ساند،بلوچ خان گبول ،وقاص شوکت اور دیگر بھی موجود تھے۔

سید مراد علی شاہ نے جئے بھٹو کا نعرہ لگا کر خطاب شروع کیا اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان سخت گرمی میںاحتجاج میں شریک ہیں ،حکمرانوںنے پورے ملک میں کچھ نہیں کیا ہے خاص طور پر سندھ سے سوتیلا سلوک کر رہے ہیں اور 20,20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور گیس نہیں دی جارہی ہے اور پانی نہیں دیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام میں اعتماد کھو دیا ہے اور اب عدلیہ نے بھی ان کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

میں نے 16 اکتوبر 2016کو نعرہ لگایا تھا گو نوا ز گو ، جس پر بعد میںمجھے پر تنقید بھی کی گئی لیکن آج یہ نعرہ ہر کوئی لگا رہا ہے۔اب نواز شریف ایم این اے بننے کے اہل بھی نہیں رہے ہیں۔ اگر جمہوریت کو بچانا ہے تو نواز شریف کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔ عوام کی طاقت سے وہ جلد استعفیٰ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کی ہدایت پر جو دھرنے دیئے جارہے ہیں اس سے پوری دنیا میں پیغام دیا جا رہا ہے کہ سندھ کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے ۔

جب تک نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے مسائل حل نہیں ہونگے میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم جلد کامیاب ہونگے۔سینیٹرشیری رحمن نے کہا کہ کچھ لوگ ملک کے اداروں کو مفلوج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ اداروں اور ایوانوں کو کچھ نہیں سمجھتے ہیں۔ ذرا غور سے سنو گونواز گو،انہوںنے پنکھی کواٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا اس کو لہرا کر لوڈشیڈنگ ختم ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو اندھیروں میں نہیں دھکیل سکتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کہہ رہی ہے کہ ہمیں بجلی دو ،آج نواز شریف کا نام نااہل شریف ہے۔12ارب روپے اشہارات پر خرچ کئے گئے ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ یہ بھٹو کے جیالے ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ ان حکمرانوں کوتگنی کا ناچ نچانا ہے اور ہم تیار ہیں۔گونواز گو،انہوں نے کہا کہ سندھ کی تکلیفیں ،پانی ،بجلی کا بحران پیدا کرنے والا نواز شریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم سے شکایت کرنے اور شکوہ کرنے آئے ہیں کہ جو ملک آپ نے بنایا تھا آج اس کی کرسی پر چور بیٹھے ہیں، یہ ہم نہیں عوام کہہ رہے ہیں کہ آپ چور ہیں اب تو جج کہہ رہے ہیں کہ آپ چور ہیں ۔

عوام جس کے ساتھ آج کھڑا ہوئی ہے وہ بلاول بھٹو کے ساتھ ہیں ،اب تو ججوں نے بھی کہہ دیا ہے کہ آپ چور ہیں، انہوںنے کہا کہ ابھی ہم قائد اعظم کے پاس شکایت لے کر آئے ہیں اب تو سندھ بھر کے تمام اضلاع میں جائیں گے اور سارے ملک میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے۔ نواز شریف نے پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کر دیا ہے ۔

اب ججوں نے بھی شریفوں کو شریف نہیں کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا مشہور نعرہ یہ ہے کہ گلی گلی میں شور ہے نواز شریف چور ہے ،کیونکہ وہ اب شریف نہیں رہے ہیں ۔باقی نعرے یکم مئی کو نشترپار ک میں لگائیں گے۔اس کو جانا ہے اس سے جلدی ہماری جان چھوٹے،پیپلز پارٹی نے تو دیکھا دیا ہے کہ ہم آگے بڑھ رہے ہیں،ہم کسی آمر سے نہیں ڈرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو یاد کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے جب تک بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم نہیں بن جاتے ہیںہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

سینیٹر عاجز دھامرا نے کہا کہ قائد کے اس مزار سے وقت کے ناہل حکمرا ن نواز شریف کے لئے عوام کا سمندر اسلام کو پیغام دے رہا ہے کہ اب گلی گلی اور نگر نگر عوام اٹھ کھڑی ہے ،نواز شریف کو کوئی ادارہ ریلیف دے رہا ہوگا ۔آج کراچی سے پورے ملک کے عوام کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ عوام کی خدمت کی تو صرف پیپلز پارٹی نے کی ہے۔دھرنے کی ضرورت اس لئے پڑی ہے کہ لوڈشیڈنگ کا مارشل لاء نافذ کیا گیا ہے اور سندھ وزیر اعظم اس صوبے میں آکر سندھ کے عوام کو ڈاکو کہتے ہیں سب سے بڑے چور نواز شریف ، سعد رفیق اور عابد شیر علی ہیں۔ سپر ہائی وے میں سب سے بڑی کرپشن ہوئی ہے۔سندھ کو لالی پاپ دئیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب صرف ایک ہی نعرہ ہے استعفیٰ دو استعفیٰ دو نواز شریف استعفیٰ دو۔ #