میزبان بینک کو 31مارچ 2017ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں ایک ارب 51کروڑ ر20لاکھ وپے کا منافع حاصل ہوا

امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ بزنس حجم پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے مقابلے میں37فیصد اضافے کے ساتھ 165ارب ارب روپے رہا

بدھ 26 اپریل 2017 23:05

میزبان بینک کو 31مارچ 2017ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں ایک ارب 51کروڑ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء)میزان بینک لمیٹڈ کو 31مارچ 2017ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں ایک ارب 51کروڑ ر20لاکھ وپے کا منافع حاصل ہوا ہے جوکہ پچھلے مالی سال کے اس عرصے میں ایک ارب 33کروڑ روپے تھا۔ میزان بینک کی فی حصص آمدنی 1.51روپے رہی ۔میزان بینک کے مالیاتی نتائج کی منظوری کراچی میں منعقدہ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں دی گئی جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ریاض ایس اے اے ادریس نے کی۔

میزان بینک کی کمیشن اور بروکریج کی مد میں آنے والی آمدنی میں 68فیصد اضافہ ہوا۔ بینک کا امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ بزنس حجم پچھلے مالی سال کے اس عرصے کے مقابلے میں37فیصد اضافے کے ساتھ 165ارب ارب روپے رہا۔ میزان بینک ملک کے 146شہروں میں 570برانچز کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا اسلامی بینک اور مجموعی طورپر ملک کا آٹھواں بڑا بینک ہے۔

(جاری ہے)

میزان بینک اپنے ویژن "اسلامی بینکاری اوّلین ترجیح"پر عمل پیرا ہے۔

بینک کئی سالوں سے ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہے۔JCR-VISکریڈٹ ریٹنگ کمپنی کی ریٹنگ میں بینک کی طویل المدتی ریٹنگ ڈبل ا ے برقرار رہی ہے۔ بینک کی شارٹ ٹرم ریٹنگ مستحکم آئوٹ لک کے ساتھ A1+ ہے جوکہ بینک کی شاندار کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔ #