ایف آئی اے نے تین انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا

بدھ 26 اپریل 2017 23:02

ایف آئی اے نے تین انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا
گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) گوجرانوالہ ‘ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر سادہ لوح افراد کوبیرون ممالک بھجوانے والے تین انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے نے گوجرانوالہ ،سمبڑیال اور ظفروال میں کارروائی کرتے ہوئے سادہ لوح شہریوں کو جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک بھجوانے والے تین انسانی سمگلروں ملک مختار، رضوان محمود اور اصغر علی کو گرفتار کر لیا ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کا کہنا ہے کہ ملزمان عرصہ دراز سے اس غیر قانونی دھندے میں ملوث تھے ، ان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔