کراچی اردو بازار میں رینجرز آپریشن کے دوران ہلاک ہونیوالے میاں بیوی کا دہشتگردوں کیلئے ریکی کرنے کا انکشاف

بدھ 26 اپریل 2017 23:00

کراچی اردو بازار میں رینجرز آپریشن کے دوران ہلاک ہونیوالے میاں بیوی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) کراچی اردو بازار میں رینجرز آپریشن کے دوران ہلاک ہونیوالے میاں بیوی کا دہشتگردوں کیلئے ریکی کرنے کا انکشاف ہواہے ، دوسری جانب مارے گئے تمام دہشتگردوں کے زیر استعمال موبائل فونز کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا۔اردو بازار میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دو دہشتگردوں کے متعلق مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں ، تفتیشی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے میاں بیوی نعیم اور افشاں حساس تنصیبات اور ہائی پروفائل افراد کی ریکی کر کے معلومات شوری تک پہنچاتے تھے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ریکی کے لئے دونوں میاں بیوی ٹیکسی کا استعمال کرتے تھے ، ٹیکسی میں خاتون کی موجودگی کی وجہ سے اسے روکا نہیں جاتا تھا۔

(جاری ہے)

نعیم کے زیر استعمال ٹیکسی اسلحہ ، دھماکہ خیز مواد اور خود کش حملہ آور کو متعلقہ مقام تک پہنچانے کے کام آتی تھی۔ دونوں میاِں بیوی رابطہ کے لئے کوئٹہ کی سم استعمال کرتے تھے۔دوسری جانب رینجرز آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں کے زیر استعمال موبائل فون ڈیٹا کی تفصیلات بھی آ گئی ہیں جس کے مطابق دہشتگردوں نے بیشتر کالز کوئٹہ اور وڈھ میں کی۔

حراست میں لئے گئے افراد روزانہ دہشتگردوں سے رابطے میں رہتے تھے۔ ذرائع کے مطابق کچھ فون کالز ملک سے باہر بھی کی گئیں جن کا ریکارڈ نہیں ہے۔ موبائل سمز گرفتار اور ہلاک دہشت گردوں کے نام پر نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :