Live Updates

وسیم اکرم کا تحریک انصاف کے حقوقِ کراچی مارچ میں شرکت کا اعلان

بدھ 26 اپریل 2017 23:00

وسیم اکرم کا تحریک انصاف کے حقوقِ کراچی مارچ میں شرکت کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے پاکستان تحریک انصاف کے 30 اپریل کو ہونے والے حقوقِ کراچی مارچ میں شرکت کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وسیم اکرم کو دعوت دی اور وہ عمران خان کے ساتھ حقوقِ کراچی مارچ میں شرکت کریں گے۔علی زیدی کے مطابق وسیم اکرم کو مارچ میں شرکت کیلئے مدعو کیا تھااور اب سابق کرکٹر کراچی کے حقوق کے لئے اپنی آواز بلند کرنے کے لئے پارٹی رہنمائوں کے ساتھ مل کر حصہ لیں گے۔انہوں نے بتایا کہ عوام اپنے حقوق کے لئے 30 اپریل کو گھروں سے نکلیں، جب تک سب نہیں نکلیں گے مسائل حل نہیں ہونگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات