وزیراعلیٰ سے ابراج کی ہیلتھ ٹیم کی ملاقات ،ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری میں پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون پر اتفاق

صحت عامہ کی سہولتوںکی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے ،ابراج گروپ کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے ‘شہباز شریف

بدھ 26 اپریل 2017 22:56

وزیراعلیٰ سے ابراج کی ہیلتھ ٹیم کی ملاقات ،ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ابراج کی ہیلتھ ٹیم نے ملاقات کی- ابراج گروپ کے وفد کی قیادت ایمپکٹ کمیٹی کے سربراہ سرڈیوڈ نکولسن کر رہے تھی-ملاقات میں ابراج گروپ نے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری میں پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون پر اتفاق کیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کی سہولتوںکی بہتری ہماری اولین ترجیح ہے اور معیاری طبی سہولتیں مہیا کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں - انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں جدید علاج معالجہ کے لئے جہاں سے بھی تعاون مل رہا ہے حاصل کیا جا رہا ہی-انہو ںنے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری میں ابراج گروپ کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے - وزیر اعلی نے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کرنا ہیں- وفدابراج گروپ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں گے -انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف صحت کے شعبہ کی بہتری کے لئے انتہائی محنت سے کام کر رہے ہیں اور ہمارا گروپ ہیلتھ کیئر سسٹم میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے - صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، چیف سیکرٹری ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ سیکرٹریز، طبی ماہرین اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :