ملتان میں 30سالہ مستری کرنٹ لگنے سے جاں بحق

بدھ 26 اپریل 2017 22:54

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) بہادرپورچوک کے قریب ملتان پبلک سکول روڈپرایک مستری کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا،ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق پنج کھوہ کارہائشی 30سالہ فیاض ولد اللہ بخش بہادرپور چوک کے قریب ملتان پبلک سکول روڈپرواقع ایک گھر کی چھت پرپلسترکاکام کررہاتھاکہ اچانک اس کالوہے کالیولراوپر سے گزرتی ہوئی بجلی کی تاروں سے ٹکراگیاجس کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے وہ موقع پرہی دم توڑگیا۔

متعلقہ عنوان :