تدارک منشیات کے حوالے عوامی آگاہی واک 28اپریل کومنعقد ہوگی

بدھ 26 اپریل 2017 22:54

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) شعور ترقیاتی تنظیم کے زیر اہتمام اور اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی زیر نگرانی ، شمع بناسپتی و ڈی ایف اے کے اشتراک سے تدارک منشیات عوامی آگاہی مہم بذریعہ سپورٹس کے حوالے سے انسداد منشیات چیمپئن ٹرافی فٹبال میچ اور عوامی آگاہی واک 28 اپریل کو رشید آباد فٹبال گرائونڈ میں 5 بجے منعقد ہوں گے ، اس موقع پر منشیات کے خلاف پیغامات کو نہ صرف عام کیا جائے گا بلکہ نوجوانوں کے مابین فٹبال کا دلچسپ میچ منعقد کرکے کمیونٹی کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کی مہم کا باقاعدہ آغاز بھی ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :