وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شاہین شفیق کی نوازشریف زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلرسے ملاقات

بدھ 26 اپریل 2017 22:54

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے شاہین شفیق نے وائس چانسلر نوازشریف زرعی یونیورسٹی ملتان ڈاکٹررائو آصف علی سے ملاقات کی اور یونیورسٹی کیلئے ان کی خدمات کو سراہا،اس موقع پر طارق امیرعباسی،احسن امیر ،تہمینہ نورودیگر بھی موجود تھیں۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شاہین شفیق کا اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت ہائرایجوکیشن کیلئے پہلی بار خطیر فنڈز دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان کی سات یونیورسٹیاں ایشیاء کی ٹاپ یونیورسٹیوں میں شامل ہوئیں جو کہ پاکستان کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ کو فروغ دئیے گئے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ہے۔نوازشریف زرعی یونیورسٹی فروغ تعلیم میں اہم کردار اداکررہی ہے ،جس کا کریڈٹ یونیورسٹی کی سینئر مینجمنٹ اور اساتذہ کو جاتا ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر نوازشریف زرعی یونیورسٹی نے ایم این اے شاہین شفیق کا یونیورسٹی میں آمد پرشکریہ اداکیااور ہائر ایجوکیشن کے فروغ کے حکومتی کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :