تحریک انصاف کی جانب سے پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرنے کا اعلان

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرنے والی اپوزیشن جماعت ہوگی

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اپریل 2017 20:34

تحریک انصاف کی جانب سے پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرنے کا اعلان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اپریل2017ء) تحریک انصاف کی جانب سے پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کیلئے باقاعدہ اجازت نامہ طلب حاصل کرے گی۔ ملکی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب پی آئی ڈی میں کوئی اپوزیشن جماعت پریس کانفرنس کے گی۔ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق اور اراکین قومی اسمبلی شرکت کریں گے۔ پریس کانفرنس ممکنہ طور پر کل بروز جمعرات کی جائے گی۔