پاکستان نے آم کی برآمد میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اپریل 2017 20:23

پاکستان نے آم کی برآمد میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اپریل2017ء) پاکستان نے آم کی برآمد میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں آموں کی برآمداد کے حوالے سے پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پاکستان میں آموں کی پیداوار بھارت کے مقابلے میں 10 گناہ کم ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں گزشتہ برس آموں پیداوار کا حجم 1.72 ملین ٹن رہا جبکہ بھارت میں آموں کی پیداوار کا حجم 18.43 ملین ٹن رہا۔ تاہم اس کے باوجود بھارت کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں صرف 36 ہزار آم برآمد کیے گئے۔ جبکہ پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں 1 لاکھ 27 ہزار آم برآمد کیے۔ پاکستان کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں آموں کی برآمد کے حوالے سے سب سے بڑے ملک کا اعزاز حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :