ملکی تاریخ کے کرپٹ ترین حکمرانوں کا کائونٹ ڈائون شروع ہو گیا‘محمود الرشید

عوام حکمرانوں کے مکرہ چہرے سے بخوبی آگاہ ہیں، آنے والے دنوں میں حکمرانوں کی ساری غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی

بدھ 26 اپریل 2017 22:25

ملکی تاریخ کے کرپٹ ترین حکمرانوں کا کائونٹ ڈائون شروع ہو گیا‘محمود ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے رانا ثنا ء اللہ کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے کرپٹ ترین حکمرانوں کا کائونٹ ڈائون شروع ہو گیا،چوری پکڑے جانے پر ہر چور یہی کرتا ہے جو مسلم لیگ ن کر رہی ہے،حکمرانوں کو قوم کالوٹا ہوا پیسہ واپس کرنا اور نواز شریف کو مستعفی ہوناہی پڑے گا۔

گزشتہ روزپنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عوام حکمرانوں کے مکرہ چہرے سے بخوبی آگاہ ہیں، آنے والے دنوں میں حکمرانوں کی ساری غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے عہدے چھوڑنے کیلئے دو ججوں کے اختلافی نوٹ ہی کافی تھے لیکن وزیر اعظم اقتدار کو عوامی خدمت نہیں خود کوبچانے کیلئے ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں لیکن جب بندہ اللہ کی پکڑ میں آتا ہے تو ہر ڈھال ریت کی دیوار ثابت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا آئندہ ہفتے عوام میں یونین کونسل کی سطح پر سپریم کورٹ فیصلے کی اردو ترجمعہ والی کاپیاں تقسیم کر کے عوام کو اصل فیصلے سے آگاہ کرینگے۔ میاں محمود الر شید نے کہا کہ اب احتساب کاعمل رکنے والا نہیں، وزرا اور حکومتی اراکین جانتے ہیں میاں نواز شریف کے بعد ہماری باری ہے، گندی زبان استعمال کر کے وہ سمجھتے ہیں کہ بچ جائیں گے لیکن اب ایسا نہیں چلنے دیں گے۔