Live Updates

عمران خان کی جدوجہدرنگ لائے گی، جلد نیاپاکستان بنے گا،جہانگیر ترین

بدھ 26 اپریل 2017 22:22

عمران خان کی جدوجہدرنگ لائے گی، جلد نیاپاکستان بنے گا،جہانگیر ترین
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے کہا ہے کہ عمران خان کی 2 دہائی پرمشتمل جدوجہدرنگ لائے گی، جلد نیاپاکستان بنے گا۔

(جاری ہے)

لودھراں میں تحریک انصاف کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کو اب گھر جانا ہی ہوگا۔پنجاب حکومت کسانوں کا استحصال بند کرے، انہیں پورے حقائق دیے جائیں۔انہوںنے کہاکہ 28 اپریل کو اسلام آباد میں عوام کاسمندرہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات