احسان اللہ نے این ڈی ایس سے فنڈنگ کا اعتراف کرلیا ہے ،ْسرتاج عزیز

احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان کا جائزہ لے رہے ہیں ،ْ معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ بیان کا جائزہ لئے جانے کے بعد ہوگا ،ْ مشیر خارجہ

بدھ 26 اپریل 2017 22:22

احسان اللہ نے این ڈی ایس سے فنڈنگ کا اعتراف کرلیا ہے ،ْسرتاج عزیز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء)وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان نے بتایا کہ افغان فورسز نقل و حرکت میں ان کی مدد کرتی تھیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ احسان اللہ نے نہ صرف بتایا کہ پاکستان میں کارروائی کے بعد دہشت گردوں نے افغانستان میں پناہ لی، بلکہ این ڈی ایس سے فنڈنگ کا بھی اعتراف کرلیا۔مشیر خارجہ نے کہاکہ احسان اللہ احسان کے اعترافی بیان کا جائزہ لے رہے ہیں، یہ انکشافات انتہائی حساس نوعیت کے ہیں، جن کی روشنی میں معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ ہوگا۔