Live Updates

دوسروں پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگانا تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی عادت ہے، خان صاحب عوام کو اپنی پر آسائش زندگی اور ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے کے ذرائع بھی بتائیں، ترجمان وزیراعظم ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی سے بات چیت

بدھ 26 اپریل 2017 22:19

دوسروں پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگانا تحریک انصاف کے چیرمین عمران ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دوسروں پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگانا پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی عادت ہے۔ گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اداروں اور اپنے سیاسی مخالفین کو نقصان پہنچانا عمران خان کی عادت میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کا رویہ انتہائی عجیب و غریب ہے کیونکہ وہ انتخابی دھاندلی کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن سمیت سپریم کورٹ کے پاناما کے فیصلے پر بھی اختلاف رائے رکھتے ہیں اور اپنی مرضی کے فیصلے چاہتے ہیں حالانکہ عدالت میں فیصلے ثبوتوں کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چاہیئے کہ وہ عوام کو اپنی پر آسائش زندگی اور ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے کے ذرائع بھی بتائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس کے متعلق رپورٹ ابھی آنی ہے جو عوام کے سامنے پیش کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے آنے سے قبل کسی پر اس کی ذمہ داری ڈالنا غیر سنجیدہ اور نامناسب ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات