تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیزی بلند ہو کر1408.26 فٹ تک پہنچ گئی، بجلی کی پیداوار 695 میگاواٹ تک جا پہنچی

بدھ 26 اپریل 2017 22:19

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو کر1408.26 فٹ جبکہ بجلی کی پیداوار اضافہ کے بعد 695 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو کر لیول 1408.26 فٹ تک جا پہنچی ہے جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد 58400 اور اخراج 35 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح تربیلا ڈیم کی بجلی کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کے بعد 9 پیداواری یونٹ سے 695 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جبکہ پانچ پیداواری یونٹ بند ہیں، آنے والے دنوں میں پانی کی آمد اور بجلی کی پیداوار مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :