حضرت پیر سخی سائیں علی محمد سرکار کا سالانہ یکم مئی سے شروع ہو گا

بدھ 26 اپریل 2017 22:19

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) حضرت پیر سخی سائیں علی محمد سرکار کے سالانہ عرس کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، یکم تا چار مئی عرس سرائے نعمت خان میں شروع ہو رہا ہے، مریدین پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حضرت پیر سخی سائیں علی محمد سرکار کا سالانہ عرس بمطابق تین شعبان یکم تا چار مئی سرائے نعمت خان میں شروع ہو رہا ہے، عرس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، دربار کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں، سرکس والوں نے ڈھیرے ڈال لئے ہیں جبکہ مختلف قسم کے سٹال لگانے کے خواہشمند بھی مختلف جگہوں کا تعین کرنے میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ حضرت پیر محمد علی سرکار کا عرس مبارک ملک کے بڑے عرسوں میں شمار کیا جاتا ہے جہاں مریدین کی تعداد کا اندازہ لگانا انہتائی مشکل ہوتا ہے۔