Live Updates

ملک بھر سے چور اور لٹیرے عمران خان کے ساتھ سفر میں شامل ہو کر عوام کا وقت ضائع کر رہے ہیںس، قاضی اسد

بدھ 26 اپریل 2017 22:16

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) سابق صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما قاضی محمد اسد نے کہا ہے کہ ملک بھر سے چور اور لٹیرے عمران خان کے ساتھ سفر میں شامل ہو کر عوام کا وقت ضائع کر رہے ہیں، آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی، صوبہ خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے نام پر لوگوں کے جذبات سے کھیلا گیا اور نااہل سیاستدانوں کو عوام پر زبردستی مسلط کیا گیا۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو محلہ رمضانی میں محمد جہانگیر اور ملک ندیم کی جانب سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ہری پور کو اسلام آباد کے ترقیاتی کاموں سے ملانے کے دعوے کرنے والے جی ٹی روڈ کے نالوں کو ٹھیک نہیں کروا سکے، عوام کے پیسے کو پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے، حلقہ پی کے 50 کے عوام ان کے دست و بازو بن کر ساتھ دیں تو عوام کو پیسہ لوٹنے والوں کا کڑا حساب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دور سے زیادہ ترقیاتی کام کروائے جائیں گے اور نوکریاں دی جائیں گی۔ اس موقع پر سابق ناظم یو سی سکندر پور قاضی مودود الحق اور سابق نائب ناظم یو سی شمالی اشتیاق احمد کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :