وسیم اکرم کی جانب سے تحریک انصاف کے کراچی مارچ میں شرکت کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 26 اپریل 2017 20:02

وسیم اکرم کی جانب سے تحریک انصاف کے کراچی مارچ میں شرکت کا فیصلہ
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26اپریل2017ء) وسیم اکرم کی جانب سے تحریک انصاف کے کراچی مارچ میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے کراچی کے مسائل کے حل کیلئے "حقوق کراچی" کے نام سے 30 اپریل کو ریلی نکالی جائے گی۔

(جاری ہے)

ریلی کی قیادت تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کریں گے۔ ریلی میں شرکت کیلئے پارٹی قیادت کی جانب سے شہر کی کئی معروف شخصیات کو دعوت دی جا رہی ہے۔ جبکہ ریلی میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کراچی کے صدر علی زیدی نے پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم کو بھی دعوت دی ہے۔ وسیم اکرم نے دعوت قبول کرتے ہوئے تحریک انصاف کی ریلی میں شرکت کی حامی بھر لی ہے۔