گذشتہ چند برسوں کے دوران عالمی سطح پر ٹیکنالوجی میں بے مثال ترقی ہوئی ہے جس کے تناظر میں تعلیم و تحقیق پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ نئی ایجادات کی حوصلہ افزائی ہو اور ریسرچرز کو زیادہ مواقع حاصل ہوسکیں، دنیا میں ترقی کی معراج پانے اور معاشی استحکام کی منزل حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق ایسی ریسرچ کی سہولیات عام کی جائیں جن سے صنعتی و تجارتی شعبوںمیں نئی جہتیں متعارف ہو سکیں اورپاکستان کے ادارے ترقی کی دوڑ میں دنیا کا مقابلہ کرسکیں،وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محمد بلیغ الرحمن کا سیمینار سے خطاب

بدھ 26 اپریل 2017 22:12

گذشتہ چند برسوں کے دوران عالمی سطح پر ٹیکنالوجی میں بے مثال ترقی ہوئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران عالمی سطح پر ٹیکنالوجی میں بے مثال ترقی ہوئی ہے جس کے تناظر میں تعلیم و تحقیق پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ نئی ایجادات کی حوصلہ افزائی ہو اور ریسرچرز کو زیادہ مواقع حاصل ہوسکیں۔

انہوں نے یہ بات ورلڈ آئی پی ڈے کے موقع پر انٹیلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جس میں مختلف شعبہ زندگی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ محمد بلیغ الرحمن نے کہاکہ دنیا میں ترقی کی معراج پانے اور معاشی استحکام کی منزل حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق ایسی ریسرچ کی سہولیات عام کی جائیں جن سے صنعتی و تجارتی شعبوںمیں نئی جہتیں متعارف ہو سکیں اورپاکستان کے ادارے ترقی کی دوڑ میں دنیا کا مقابلہ کرسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت اس مقصد کے لئے متعلقہ اداروں کی ہر ممکن معاونت اور حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور بلخوص جامعات اور ریسرچ اداروں کے انٹرنیشنل آرگنائزیشنز سے روابطہ فعال بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے آئی او پاکستان کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں آئی پی رائٹس کے تحفظ سے سماجی اور معاشی ترقی کے مقاصد حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا پیٹنٹس سے ملک میں نئی ایجادات کا احاطہ کیا جاسکتا ہے جس سے ٹیکنالوجی کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔

قبل ازیں خطہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے چیئرمین آئی پی او پاکستان شاہد رشید نے کہا کہ آئی پی او پاکستان ملک میں آئی پی رائٹس کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے اوروزارت تجارت کی سرپرستی میں آئی پی او کی خدمات کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا مطمع نظر پاکستان میں آئی پی رائٹس کے تحفظ کیلئے سروس ڈیلوری سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی پی او کی بہتر خدمات کی بدولت 2015-16 ء میںٹریڈ مارکس، پیٹنٹ اور کاپی رائٹس کی 44364 درخواستیں پراسس کی گئیںسیمینار سے یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف کامرس کے سینئر ایڈوائزر کمرشل ڈیویلپمنٹ پروگرام جان کے ڈکرسنJohn K. Dickerson اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل آئی پی او پاکستان محمد عرفان تارڑ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئی پی او پاکستان کو کئی چیلنجر کا سامنا ہے اور اس ادارے نے ملک میں آئی پی رائٹس کے تحفظ کے لئے گرانقدار خدمات سر انجام دی ہیںاورمعاون اداروں کے تعاون مزید بہتری کی کوششیں جاری ہیں تاکہ ملک میں آئی پی کلچر کو فروغ حاصل ہوسکے۔

سیمینار کے موقع پر مختلف جامعات کی طرف سے خصوصی اسٹالز لگائے گئے ۔ جہاںریسرچرز کی ایجادات رکھی گئیں۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی پر شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔