وزیراعظم کو پیش کی گئی ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ پرحکومتی عملدرآمد دو تین دنوں میں شروع ہوجائے گا

وزیراعظم کی اس حوالے سے مشاورت ،اہم فیصلے کر لئے گئے ، رسمی طورپر اعلان کرنا باقی ہے ،ذرائع

بدھ 26 اپریل 2017 22:12

وزیراعظم کو پیش کی گئی ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ پرحکومتی عملدرآمد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) وزیراعظم محمدنوازشریف کو بدھ کو قومی سلامتی سے متعلق پیش نیوزلیکس کی تحقیقاتی رپورٹ پرحکومتی عملدرآمد دو تین دنوں میں شروع ہوجائے گا وزیراعظم نے اس حوالے سے مشاورت کی ہے اہم فیصلے کر لئے گئے ہیں اب رسمی طورپر اعلان کرنا باقی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا دعوی ہے کہ دو تین دنوں میں نیوزلیکس کی تحقیقاتی رپورٹ کے تحت سفاشارت پر عملدرآمدکی تفصیلات منظرعام پرآنے کا قوی امکان ہے اس ضمن میں وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی طرف سے جمعہ یا ہفتہ کو پریس کانفرنس بھی متوقع ہی(اع)

متعلقہ عنوان :