سمبڑیال, روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار،آئے روز حادثات گاڑیاں کٹھارا ہونے لگیں گردوغبار سانس کی بیماریاں پھیلانے کا سبب بننے لگا لو گ سراپا احتجاج

بدھ 26 اپریل 2017 22:12

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2017ء) جیٹھی کے روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار،آئے روز حادثات سمیت گاڑیاں کٹھارا ہونے لگیں جبکہ گردوغبار سانس کی بیماریاں پھیلانے کا سبب بننے لگا ،عوامی سماجی حلقوں سمیت رکشہ یونین سراپا احتجاج، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے روڈ کی از سرنوتعمیر کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موڑ سمبڑیال سے جیٹھی کے تک علاقہ بیلہ کے درجنوں دیہاتوں کو سمبڑیال شہر سے ملانے والا تقریباً ایک سے ڈیڑھ کلومیٹر لمبا روڈجگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے سے ڈرائیونگ کے دوران اچانک آگے گڑھے آنے سے ڈرائیور گاڑی کا رخ موڑتے ہوئے سامنے سے آنے والی گاڑیوں سے ٹکرانے کے باعث آئے روز حادثات سمیت روڈ پر بنے گڑھوںسے گاڑیاں کٹھاراہونے سے لوگوں کو مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔

جبکہ سڑک پر پڑی گردوغبار راہگیر سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ،قصبہ جیٹھی کے کی رکشہ یونین ندیم ، پپو،عارف ،آصف ، سلیم ودیگر نے احتجاجا ً اپنی مدد آپ کے تحت بھٹہ خشت سے ’’ کیری ‘‘لاکرکارپٹ روڈ کومرمت کیا ، عوامی ،سماجی ، رفاعی ،مذہبی حلقوں سمیت قصبہ کی رکشہ یونین نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے روڈ کو از سرنو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :