وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ڈاکٹروں کے حالات کار بہتر بنانے کے لئے ترقی کے چار درجاتی فارمولے کی منظوری دیدی

بدھ 26 اپریل 2017 22:06

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ڈاکٹروں کے حالات کار بہتر بنانے کے لئے ترقی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ڈاکٹروں کے حالات کار بہتر بنانے کے لئے ترقی کے چار درجاتی فارمولے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ منظوری انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں محکمہ صحت کی طرف سے انکی ہدایات کے تحت تیار کردہ سمری کی منظوری کی صورت میں دی ہے جسکے تحت گریڈ 17کے میڈیکل افسرکو 50 فیصد، گریڈ 18 کے سینئر میڈیکل افسر کو 34فیصد، گریڈ 19کے پرنسپل میڈیکل افسر کو 15فیصد اور گریڈ 20کے چیف میڈیکل افسر کو ایک فیصد کی شرح سے ترقی کے مواقع خود کار انداز میں مہیا ہونگے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ ، سیکرٹری صحت عابد مجید اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکر ٹری محمد اسرار موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے سیکر ٹری صحت کو ہدایت کی کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات ویلج، یو سی اور تحصیل و ضلع کی سطح پر انکی دہلیز پر مہیا کرنے اور سرکاری ہسپتالوں اور طبی مراکز پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کی بنیادی شرط پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ہر ممکن کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے جس میں انکے حالات اور اوقات کار کی بہتری شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :