میانوالی میں دریائے سندھ پر جناح بیراج کے مقام سے 4افراد کی لاشیں بر آمد

بدھ 26 اپریل 2017 22:06

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) میانوالی میں دریائے سندھ پر جناح بیراج کے مقام سے 4افراد کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق ایک لاش کی شناخت آزاد کشمیر کے رہائشی امجد رشید کے نام سے ہوئی ہے جو 7 روز قبل ضلع اٹک میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق باقی تینوں لاشیں شناخت کے قابل نہیں ،ْلاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہسپتال کالاباغ منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :