امجد صابری قتل ،ہائی پروفائل مقدمات ملٹری کورٹس بھیجنے کا فیصلہ

بدھ 26 اپریل 2017 22:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) محکمہ داخلہ سندھ نے امجد صابری اور فوجی جوانوں کے قتل سمیت ہائی پروفائل مقدمات کو ملٹری کورٹس بھیجنے کافیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

ہائی پروفائل مقدمات نمٹانے سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ میں اجلاس ہوا، جس میں اعلیٰ پولیس حکام شریک ہوئے ،ْذرائع کے مطابق اجلاس میں امجد صابری اور فوجی جوانوں کے قتل سمیت دیگر ہائی پروفائل مقدمات ملٹری کورٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں عاصم کیپری اوراسحاق بوبی کے خلاف شواہد سمیت ان کیاعترافی بیانات کاجائزہ بھی لیا گیا اور مقدمات ملٹری کورٹس بھیجنے کی منظوری دی گئی جس کے بعد دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات ملٹری کورٹس میں چلائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :