وزیر داخلہ چوہدر ی نثار علی خان نے ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ وزیر اعظم کو ارسال کر دی

وزیراعظم کی جانب سے منظوری کے بعد سفارشات کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی

بدھ 26 اپریل 2017 22:03

وزیر داخلہ چوہدر ی نثار علی خان نے ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کردی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے منظوری کے بعد سفارشات کی روشنی میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔بدھ کو یہاں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی کے تمام ممبران نے اتفاق رائے سے سفارشات کی ہیں ،ْیہ رپورٹ ساڑھے چھ ماہ میں مکمل ہوئی ہے جس میں کمیٹی کے 6 اجلاس منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے ابتدائی طور پر سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جس کے 16 اجلاس منعقد ہوئے اور اس نے تمام ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور گواہوں کا جائزہ لیا۔ انکوائری کمیٹی کی سربراہی جسٹس (ر) عامر رضا خان کر رہے تھے جبکہ اس میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز، محتسب پنجاب نجم سعید، ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور عثمان انور کے علاوہ ایم آئی، آئی ایس آئی اور آئی بی سے ایک ایک نمائندہ لیا گیا تھا۔ ان سفارشات پر کارروائی وزیراعظم کی منظوری کے بعد عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :