عدالت عالیہ سندھ کی ہدایت پر ممبر انسپکشن نمبر 2 معروف قوال امجد صابری سمیت فوج ،رینجرز ،پولیس اور اہم شخصیات کے قتل میں ملوث ملزمان کی سماعت جیل میں قائم انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر 7 منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیے

بدھ 26 اپریل 2017 21:50

عدالت عالیہ سندھ کی ہدایت پر ممبر انسپکشن نمبر 2 معروف قوال امجد صابری ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) عدالت عالیہ سندھ کی ہدایت پر ممبر انسپکشن نمبر 2 معروف قوال امجد صابری سمیت فوج ،رینجرز ،پولیس اور اہم شخصیات کے قتل میں ملوث ملزمان عاصم عرف کیپری اور اسحاق عرف بوبی کے 35 مقدمات کی سماعت جیل میں قائم انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر 7 منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیے ،جس کے بعد اب ملزمان کے مقدمات کی سماعت سینٹرل جیل قائم عدالت میں کی جائے گی،گرفتار ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کئے جانے کے بارے میں جیل حکام نے خدشہ ظاہر کیاتھا کہ ملزمان پر حملہ ہوسکتا ہے ،لہذا ان کے مقدمات کی سماعت سینٹرل جیل میں قائم عدالت میں کی جائے۔