آئندہ 75 دن میں تمام کوچز 220وولٹ پر لے آئیں گے ،اونرشپ کادعویٰ کرنے والوں کے دورمیں سی پیک کا نام بھی کوئی نہیں جانتا تھا،ریلوے پولیس کی تنخواہیں کم ہیں ان کی تنخواہیں بڑھائیں گے ،جواربوں کی پیشکش کا دعوی کر رہے ہیں وہ ثبوت دیں لمبی لمبی نہ چھوڑیں ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 26 اپریل 2017 21:41

آئندہ 75 دن میں تمام کوچز 220وولٹ پر لے آئیں گے ،اونرشپ کادعویٰ کرنے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئندہ 75 دن میں تمام کوچز 220وولٹ پر لے آئیں گے ،اونرشپ کادعویٰ کرنے والوں کے دورمیں سی پیک کا نام بھی کوئی نہیں جانتا تھا،ریلوے پولیس کی تنخواہیں کم ہیں ان کی تنخواہیں بڑھائیں گے ،جواربوں کی پیشکش کا دعوی کر رہے ہیں وہ ثبوت دیں لمبی لمبی نہ چھوڑیں ۔

وہ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشیدکی طرح ٹرینوں کورنگ کرواکرنہیں ایک ایک چیزنئی لگاکرلانچ کررہاہوں۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آئندہ 75 دن میں تمام کوچز 220وولٹ پر لے آئیں گے، پاکستان ایکسپریس راولپنڈی سے صبح 6بجے روانہ ہو گی اور اگلے دن صبح 7:25 پرکراچی پہنچے گی۔پاکستان ایکسپریس 11بوگیوں کیساتھ راولپنڈی سے روانہ ہو گی، فیصل آباد سے اس کے ساتھ 8 کوچز مزید لگائی جائیں گی،راولپنڈی سے کراچی تک پاکستان ایکسپریس کے 27 اسٹاپ ہیں راولپنڈی سے کراچی تک کرایہ 1400، فیصل آباد تک 460 روپے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اونرشپ کادعویٰ کرنے والوں کے دورمیں سی پیک کا نام بھی کوئی نہیں جانتا تھا،ریلوے پولیس کی تنخواہیں کم ہیں ان کی تنخواہیں بڑھائیں گے ،جواربوں کی پیشکش کا دعوی کر رہے ہیں وہ ثبوت دیں لمبی لمبی نہ چھوڑیں ۔