وزیراعظم نوازشریف مری پہنچ گئے ،ایک دو روز قیام کرنے کا ا مکان

بدھ 26 اپریل 2017 21:41

وزیراعظم نوازشریف مری پہنچ گئے ،ایک دو روز قیام کرنے کا ا مکان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) وزیراعظم محمدنوازشریف مری پہنچ گئے ایک دو دن قیام کاا مکان ہے۔وزیراعظم محمدنوازشریف نے بدھ کو اسلام آباد میں مصروف دن گزارا انھیں نیوزلیکس پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی گئی اہم عوامی مسائل پر وزیراعظم نے ہدایات بھی جاری کیں بعض اہم فائلوں پر دستخط کئے بعدازاںوزیراعظم محمدنوازشریف مری چلے گئے۔

(جاری ہے)

قریبی لوگوں کا کہنا ہے وزیراعظم ان دنوں پہلے سے زیادہ پرسکون ہیں۔صبر وتحمل اوربردباری سے سارے معاملات کو دیکھ رہے ہیں(اع)