سنیٹر رئیس غلام قادر کی گمشدگی کے خلاف حیدرآباد میں مری برادری اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے احتجاجی دھرنا

بدھ 26 اپریل 2017 21:37

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے چیئرمین آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی سابق سنیٹر رئیس غلام قادر مری کی گمشدگی کے خلاف حیدرآباد میں مری برادری اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے احتجاجی دھرنا دیا حیدرآباد پریس کلب سے ایس ایس پی آفس تک مری برادری کے افراد نے سڑک بلاک کردی اور غلام قادر مری کی بازیابی کے لیے نعرے لگائے اس موقع پر ان کے بھائی اسمعٰیل خان مری اور محمد رمضان مری نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ غلام قادرمری 70سال کی عمر میں ہیں انہیں مختلف سنگین نوعیت کے امراض لاحق ہیں ایسے میں ان کی گمشدگی مری برادری کے لیے سخت تشویش کا باعث ہے انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ غلام قادر مری کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :