حضرت علامہ محمد اقبال کی برسی کے حوالے سے ایک سیمینار

بدھ 26 اپریل 2017 21:37

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) پاکستان کا خواب دیکھنے والے حضرت علامہ محمد اقبال کی برسی کے حوالے سے وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ کی زیر صدارت ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں اے ڈی سی جی چکوال شجاعت بھٹی ، سی او ایجوکیشن چکوال ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، پروفیسر محمد خان ہستال کے علاوہ ممتاز الحق اور دیگر مقررین نے شرکت کی۔

سیمینار چکوال چیمبر آف کامرس ، این جی اوز اور ضلع کونسل کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ نے کہا کہ حضرت علامہ محمد اقبال کی بدولت ایک اسلامی خطہ میں پرامن زندگی گزار رہے ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوال شجاعت بھٹی نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری نوجوان میں خودی کا جذبہ پیدا کرتی ہے جو اس دور کے دیگر شعراء سے منفرد اور مختلف ہے۔ سیمینار سے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، پروفیسر محمد خان ہستال اور دیگر مقرین نے خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ محمد اقبال کی شاعری کے فلسفے اور ان کے روحانی مرشد مولانا روم اور شمس تبریز کی آفاقی خوبیوں اور کارہائے نمایاں پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :