سردھی موڑ میں غیر قانونی پٹرول لے جانے والا سوزکی ڈرائیور گرفتار

بدھ 26 اپریل 2017 21:37

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) سردھی موڑ تھانہ کلر کہار کے علاقہ میں غیر قانونی طور پر پٹرول کے تین ڈرم لے جانے والے سوزکی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی پٹرولنگ پوسٹ بھون عامر علی نے استغاثہ دیا کہ اسد ولد گل محمد سکنہ جھامرہ سوزوکی نمبریRIS-46پر غیر قانونی طور پر تین عدد ڈرم جن میں پٹرول تھا لے جا رہا تھاجس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ سب انسپکٹر بدر منیر نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجو ادیا۔

متعلقہ عنوان :