تیز رفتاری سے مزدا گاڑی چلانے والا ڈرائیور گرفتار

بدھ 26 اپریل 2017 21:37

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2017ء) تیز رفتاری سے مزدا گاڑی چلانے والا شخص کلر کہار پولیس نے گرفتار کر لیا۔ سب انسپکٹر ٹریفک سٹاف طارق محمد نے استغاثہ دیا کہ مزدا نمبریLES.3728جس کو ڈرائیور شبیر ولد نذیر سکنہ بھون نہایت تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا جس نے اپنی اور عوام کی جان کو خطر ہ میں ڈالا جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

سب انسپکٹر غلام عباس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو جوڈیشل حوالات بھیجوادیا۔

متعلقہ عنوان :