لاڑکانہ ، 2 منزلہ عمارت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

بدھ 26 اپریل 2017 21:33

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2017ء) لاڑکانہ میں جاکرانی روڈ پر 2 منزلہ عمارت گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو لاڑکانہ میں جاکرانی روڈ پر 2 منزلہ عمارت گر گئی۔ عمارت کے ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت اطمینان بخش بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :