درمیانے اورچھوٹے درجہ کے کاروباروں کی تربیت کی ضرورت ہے، انوشہ رحمن وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی

بدھ 26 اپریل 2017 21:31

درمیانے اورچھوٹے درجہ کے کاروباروں کی تربیت کی ضرورت ہے، انوشہ رحمن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2017ء) وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن انوشہ رحمن نے ای کامرس ویک 2017ء کے اقوام متحدہ کانفرنس برائے تجارت و ترقی میں شرکت کی ۔ ای کامرس ویک کے موقع پر وزیر مملکت نے علی بابا گروپ کے بانی اور چیئرمین جیک ما سے ملاقات کی ۔ وزیر مملکت نے پاکستان بنیادی ڈھانچے پر روشنی ڈالی کہ اس میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کو بھی شامل کر دیا گیا ہے اور جیک ما کو حالیہ ترقی کے بارے میں آگاہ کیا، جس میں گزشتہ2 سالوں سی40 ملین سے زائد افراد موبائل براڈبینڈ کے ذریعے منسلک ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ آئی ٹی کی رسائی کے لئے کئی ایسے اقدامات کئے گئے ہیں جیسے لڑکیوں کے لیے آئی ٹی گرلز پروگرام وغیرہ شامل ہیں ۔

انہوں نے درمیانے اورچھوٹے درجہ کے کاروباروں کی تربیت کی اہمیت پر زور دیا کہ وہ آن لائن آئیں اپنی مصنوعات کی مارکیٹ سے مکمل فائدہ اٹھائیں اور ای کامرس کے ممکنہ فوائد حاصل کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے علی بابا کو تجویز پیش کی کہ وہ پاکستانی MSMEsکی تربیت کے ذریعہ پاکستان میں آن لائن وینچر کرسکتا ہے اس کے علاوہ علی بابا کی پاکستان میں مستقبل کی سرمایہ کاری کی حکمت عملی اور منصوبہ بندی کی تجویز بھی دی جیک ما نے پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبہ کی ترقی کو سراہا اور وزیر مملکت کی تجویز کو سراہتے ہوئے اس کی پاسداری پر اتفاق کیا۔

انہوں نے اس سال پاکستان کے دورے میںگہری دلچسپی ظاہر کی اور لڑکیوں کے آئی سی ٹی پروگرام سے فائدہ اٹھانے و الی لڑکیوں سے ملنے کی خواہش ظاہر کی ۔ وزیر مملکت نے فرینڈز آف ای کانفرنس برائے ترقی کی وزارتی اجلاس میں شرکت کی جو ڈبلیو ٹی او کے کئی ترقی پذیر ممالک کے اراکین کے لئے ای پر بحث کو فروغ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے لئے بھی ایک محرک ہے جو ای کامرس پر بات چیت کر سکیں وزیر مملکت نے ای کامرس کے لئے پاکستان کی ای ریڈی سینس پر روشنی ڈالی اور ملک میں نافذ سائبر کرائم کی قانون سازی کے بارے میں پاکستان کے تجربے کے بارے میں بتایا۔

انہوںنے حاضرین کو بتایا کہ سائبر کرائم کی قانون سازی کے باعث شہریوں کو وہی حقوق حاصل ہیں جو کہ باخبر آن لائن ہو یا آف لائن انہوںنے سب کے لیے مفید ، محفوظ ، پائیدار اور جامع ای کامرس کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے مواد کے تحفظ کے قانون پر پروٹوکول پر اتفاق کیا اور اس کی ضرورت کے لئے دلیل دی تاکہ حکومتیں مناسب قانون سازی اور ریگولیٹری کے ذریعے راستوں کے درمیان تعاون قائم ہو ۔

وزیر مملکت نے انکٹاڈ (UNCTAD`s)کی آئن لائن پلیٹ فارم جو ای ٹریڈ کا محرک ہے کے اجراء میں شرکت کی جو ترقی پذیر ممالک میں ای کامرس اقدامات کے نفاذ کی سہولت کے لئے ایک آلہ ہے ۔ ای کامرس ویک کے اعلیٰ معزز شرکاء جیک ما سمیت دیگر وزراء کاروباری رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے پاکستان میںبراڈ بینڈ کنیکٹویٹی اور آئی سی ٹی کے بنیادی ڈھانچے پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ پاکستان میںہر ماہ ایک ملین موبائل کی بنیاد پر براڈ بینڈ صارفین کو شامل کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :